تمبو،نہرے سے 65 سالہ شخص کی لاش کو مردہ خانے پہنچا دیا گیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:34

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء)تحصیل تمبوکے علاقے میں نہر کے اندر سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد شناخت نہ ہونے باعث مردہ خانے میں رکھ دیا گیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبوکے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں اطلاع ملی کی عمرانی شاخ میں کسی کی لاش پڑی ہے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور65سالہ ضعیف العمرشخص کی لاش کو نکال کر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا جہاں شناخت نہ ہونے کے باعث سیول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے تاہم لاش کی شناخت نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے عملے نے ان کی تدفین کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں