حکومت دینی مدارس کے حوالے کوئی بھی پالیسی بنائے تو سب سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے،مولانا محمد وزیر القادری رضوی

ہم دینی مدار س کے انچ انچ کے وارث ہیں ،کسی بھی مشکل وقت میں دینی مدارس کے مہتمم حضرات کو تنہا نہیں چھوڑینگے ، صدر تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان بلوچستان

منگل 29 اگست 2017 16:45

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث علامہ سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ دینی مدار س اسلام کے اہم قلعے ہیں جن کا دفاع ہر صورت میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

دینی مدار س کے انچ انچ کے ہم وارث ہیں کسی بھی مشکل وقت میں دینی مدارس کے مہتمم حضرات کو تنہا نہیں چھوڑینگے حکومت دینی مدارس کے حوالے کوئی بھی پالیسی بنائے تو سب سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کا امتحانی نظام جدید طریقوں کا حامل ہے جس میں ملک کے جید علماء کرام شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کہ نئی امریکی افغان پالیسی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے افغانستان کا مسئلہ طاقت نہیں مزاکرات سے حل ہو گا پاکستان سولہ سال سے امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے امریکہ جان لے کہ دہشت گردی الزامات نہیں اقدامات سے ختم ہو گی امریکی حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تنظیم المدار س اہلسنّت پاکستان بلوچستا ن کے زیر اہتما م منعقدہ اہم اجلاس ڈھاڈر میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بچانے کے لئے سیاسی اختلافات کو بھلانے کی ضرورت ہے ح پاکستان میں بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پوری دنیا میں پارلیمانی وفود بھیجے جائیںقوم امریکی امداد نہیں قومی خود مختاری کا تحفظ چاہتی ہے کل بھوشن کے معاملے کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا جائے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ دہشت گرد ریاست پاکستان نہیں بھارت ہے ہماری وزارت خارجہ بھارت کا امن دشمن چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب نہیں کر سکی اجلا س سے علامہ شبیر احمد نوری مولانا محمد اقبال قادری علامہ رحیم بخش قادری علامہ سکندر سلطانی علامہ نثار احمد قادری عطاری علامہ محمد اسحاق نقشبندی و دیگر جید علماء کرام نے اجلاس میں شر کت و خطاب کیا آخر میں بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات قادری رضوی نے ملکی سلامتی و بقا کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں