نصیر آباد ،پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ،2فراد جا ں بحق ،3 زخمی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری گوٹھ در محمد رندمیں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کردی جس سے عورت سمیت دو افراد جا ں بحق ،تین شدید زخمی ہو گئے ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا اور زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیاگیا ، پولیس واقعہ کے بارے میں مزید تفتیش کررہی ہے

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں