نصیرآباد،ڈیرہ بگٹی امن و امان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے،ایس پی عبد الروف بڑیچ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:20

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈیرہ بگٹی پولیس کی بڑی کاروائی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف بڑیچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع ڈیرہ بگٹی امن و امان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے، ماہ رواں مورخہ 3 اکتوبر کوتحصیل بازار سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سوئی غلام رسول چشتی اور ان کی ٹیم ایڈشینل ایس ایچ او عثمان بگٹی اے ایس آئی شاہنواز کنرانی، ہدایت اللہ نے ملزمان لعل بخش عرف کالا اور محمد حسن کوگرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے۔

ملزم لعل بخش جو اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری کے واراتوں میں ملوث رہا ہے، واضع رہے کہ مذکورہ ملزم کو سی آئی اے پولیس سوئی نے گرفتار کر کیس آیف آئی آر درج رجسٹر کرایا تھا- رواں سال یہ چوری کا دوسرا واقعہ ہے جو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بمعہ مال و مسروقہ گرفتار کر لیا ہے،اس کے علاوہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ ڈیرہ بگٹی کے پرامن علاقے میں کسی کو بھی امن و امان خراب کی اجازت نہیں دئینگے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں