نصیرآباد، سوئی میں ایک قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، چار افراد شدید زخمی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:20

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایک قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سوئی کے علاقے سغاری میں بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ لاغانی اور دیناری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی، جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔زخمیوں کو سوئی پی پی ایل ہسپتال منقتل کردیا گیا۔ واقعہ زمین کے تنازعے پر ہوا مزید کارروائی لیویز فورس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں