نصیر آباد کی تحصیل تمبو کے شہرمنجھوشوری بازار میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:59

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) نصیر آباد کی تحصیل تمبو کے شہرمنجھوشوری بازار پاکستان زندہ آباد کشمیربنے گاپاکستان پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ بلوچستان کے صدر محمدوارث ابڑو اکبرعلی منجھو کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی منجھو شوری شہر میں نکالی گئی ریلی شہرکے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مین بازار کے سامنے پہنچی جہاں مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیاگیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمدوارث ابڑو اکبرعلی منجھو سید کاشف شاہ ڈاکٹربلندخان رند محمداسماعیل ابڑو و مقررین کا کہنا تھا کے ہندوستان نے مقبوضہ وادی کو خون کی ہولی میں نہلا دیا ہے معصوم کشمیریوں کے لہو کے ہر قطرے کا حصاب لینگے پاکستانیوں کا کشمیریوں سے کلمے کا رشتہ ہے اور ہم اس پاک رشتے کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے بھارتی فوج ہماری پاک فوج کے سامنے ٹک نہیں پاتی اور تبہی مقبوضہ وادی میں مظالم کرتی ہے انہوں نے کہا کے ہمیں اپنی مسلح افواج پاکستان پر فخر ہے مقبوضہ وادی کی آزادی کے لیے ہرقسم کے جہاد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ہمیں بس اپنی مسلح افواج کے اشارے کی ضرورت ہے اور دشمن کو نیست ونابود کردینگے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان اور مٹ کے رہے گا ہندوستان مودی کیخلاف کے نعرے درج تھے شرکاء اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند کیے جس سے شہر گونج اٹھا کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے مظالم کی انتہا کرنے اور ریاستی دہشت گردی کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف سخت نعریبازی کیا گیا اور پاکستان اور کشمیر کا مشترقہ جھنڈا لہرایا گیاریلی کی راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ایس ایچ او منجھوشوری غلام حیدرمنجھو کی سربراہی میں پولیس اور اسپیشل برانچ کیشاہنواز کھوسہ نے سیکیورٹی کیفرائض سرانجام دیئے آخر میں ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دے دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں