ڈیرہ مراد جمالی میں جرائم پیشہ افراد سر گرم ہو گئے، عوامی حلقوں کا نوٹس کا مطالبہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:00

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈیرہ مراد جمالی میں جرائم پیشہ افراد سر گرم ہو گئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں کے بعد دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے لگا جمعہ کے روز میں بازار مچھلی مارکیٹ کے ساتھ مسلح افراد نے راہ چلتے ہندو تاجر سے 35ہزار نقدہ رقم چھین کر رفو چکر ہو گئے ہندو تاجر کے شور و غل پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان گرفتار نا ہو سکے واقع کے بارے میں مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں جرائم پیشہ افراد نے سر اٹھا لیا متعدد موٹر سائیکل کی چوریوں کے بعد اب ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا مقامی ہندو تاجر کمل کمار نے بتایا کہ میں مین بازار سے اپنی دوکان کی طر ف جا رہا تھا کہ مچھلی مارکیٹ کے سامنے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر میرے جیب سے 35ہزار روپے نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے اس سلسلے میں سٹی پولیس کو اطلاعی رپورٹ دے دی گئی ہے جبکہ سٹی پولیس نے واقع کے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی ہے ڈیرہ مراد جمالی میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر علامی حلقوں سمیت تاجروں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی نصیر آباد ریجن شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر سے مطالبہ کیا ہیکہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں