نصیرآباد، ڈیرہ اللہ یارہ میں گھر میں آتش زدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر ، بھینس کا بچھڑابھی ہلاک

بدھ 20 نومبر 2019 16:59

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) جعفرآبادکے علاقے ڈیرہ اللہ یارہ میں گھر میں آتش زدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،آگ کی لپیٹ میں آکر بھنس کا بچھڑا ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے سول اسپتال کالونی میں چوکیدار عیسی جان لہڑی کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے تمام گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے سے بھینس کا بچھڑا بھی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں