ْڈیرہ مراد جمالی، تمبو کے علاقے میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

جمعرات 28 مئی 2020 16:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) تحصیل تمبو کے علاقے میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ غازی خان میں غیرت کے نام پر ملزم عبدالخالق نے فائرنگ کرکے مسمات گل بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں