پولیس نے چار بچوں کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

جمعہ 5 جون 2020 16:27

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) سی آئی اے نصیرآباد اور سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی مشترکہ کامیاب کارروائی 4 بچوں کو اغواء کرنے والے مرکزی ملزم کو سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی عرفان بشیر کی جانب سے اپریسی ایشن لیٹر دینے کا اعلان۔

نصیرآباد میں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی نے سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال اور ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سیبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ائی جی نصیرآباد پولیس رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات اور ٹاسک پر تشکیل کردہ پولیس ٹیم میں شامل ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی، ایڈیشنل غلام قادر رند، سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال، محمد انور ابڑو، محمد عالم پندرانی اور دیگر پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر سندھ کے علاقے لاڑکانہ کے ایک مقام پر کامیاب چھاپہ لگاتے ہوئے 4 بچوں کو اغوائکرنے والے مرکزی ملزم ماجد ولد گلشن کو گرفتار کرلیا ملزم سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کو مقدمہ فرد نمبر 48/2020 بجرم 364-A 342'147'149 میں مطلوب تھا جبکہ ملزم نے گزشتہ دوماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی سولنگی محلہ سے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 بچوں کو اغواء کرکے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ روز میں ہی سی آئی اے اور سٹی پولیس نے مغوی بچوں کو بازیاب کرالیا تھا، دریں اثناء سٹی اور سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے پولیس ٹیم کی اچھی کارکردگی دکھانے پر انہیں اپریسیشن لیٹر دینے کا اعلان کیا ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں