ڈیرہ مراد جمالی،چھتر پولیس کی کامیاب کارروائی 5افراد کےقتل میں مطلوب اہم ملزم گرفتار

جمعہ 1 اکتوبر 2021 16:24

ڈیرہ مراد جمالی،چھتر پولیس کی کامیاب کارروائی 5افراد کےقتل میں مطلوب اہم ملزم گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2021ء) چھتر پولیس کی کامیاب کارروائی 5افراد کےقتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اہم ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن (ر)پرویز چانڈیو، ایس ایس پی نصیر آباد عبد الحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی غلام حیدر پیچوھا ایس ایچ او چھتر ثناءاللہ بھنگر نے اپنی دیگر پولیس پارٹی کےہمراہ تھانہ منگولی کی حدود میں چھاپہ مارکر رحیم بخش جکھرانی کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے سال 2009 میں ملزم  اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے پانچ اشخاص کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا جس کے خلاف پولیس تھانہ چھتر میں مقدمہ درج تھا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں