سید محمدیوسف شاہ جیلانی کا این اے 261 پر چنگیز جمالی اور پی بی 13 پر میرفائق جمالی کی حمایت کااعلان

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:26

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) محبان غوث الاعظم دستگیردربارغوثیہ عالیہ کے گدی نشین سید محمدیوسف شاہ جیلانی نے اپنے سینکڑوں مریدوں السعادات برادری اور عقیدت مندوں کے ساتھ این اے 261 جعفرآباد/صحبت پور سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوارمیرچنگیزخان جمالی اور حلقہ پی بی 13 ڈیرہ اللہ یار/ روجھان جمالی کے نشست کے لیے میرفائق خان جمالی کی مکمل حمایت کااعلان کردیاجمالی بائے پر منعقدہ تقریب میں سید یوسف شاہ جیلانی کی قیادت میں سید الطاف حسین شاہ سید طاہر شاہ سید قربان شاہ سمیت وحید علی سولنگی محمد عظیم جمعہ دار سکندر علی لاشاری نصراللہ خان پتافی رئیس ببرخان فقیر کالو خان پتافی ڈاکٹر خیرمحمد سیال سمیت کھوسہ سولنگی پتافی برادری سمیت دیگراقوام نے میر چنگیزخان جمالی اور میر فائق خان جمالی کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کااعلان کردیاتقریب سے سید یوسف شاہ جیلانی، میرعلی خان جمالی،ڈاکٹرحبیب اللہ پٹھان،سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر این ا 261 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر میر چنگیزخان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سید یوسف شاہ جیلانی کا مشکور وممنون ہوں جھنوں نے میری اور فائق خان جمالی کی مکمل کا اعلان کیا ہے،یہاں کا سب سے بڑامسئلہ زرعی پانی کا ہے جو سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے پانی کے مسئلے کو حل کئے بغیرترقی اور خوشحالی ناممکن ہے کیونکہ یہاں کی عوام کا زریعہ معاش ذراعت سے وابسطہ ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کئے عوام کوہمیشہ روزگار فراہم کرکے انہیں اپنے پائوں پر ٹھہرایا سابقہ حکمرانوں نے عوام کا نان شبیبہ پر محتاج کردیا غربت اور مفلسی کے دلدل میں دبوچ دیا گیا مگر اب عوام اپنے ہونے والے تمام مظالم کا احتساب اپنے ووٹ کی پرچی سے کریں ایسے افراد کو مسترد کردیں جنہوں نے ان کے حقوق غصب کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں کہاکہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور ان پرہونے والے مظالم کا کرپٹ حکمرانوں سے احتساب لیں گے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں ،اسی میں عوام کی جیت ہے 25 جولائی کو تیر اوربالٹی کے نشان پر مہرلگا کر اپنے بہتر مستقبل کا ساتھ دیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں