حلقہ این اے 260کے امیدوار محمد پناہ بگٹی بی اے پی کے امیدوار میرخالد مگسی کے حق میں دستبردار

قومی اسمبلی کی نشست پر خالد مگسی اور پی بی 12سے حاجی محمد لہڑی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ، میرعالی خا ن بگٹی

پیر 16 جولائی 2018 22:02

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) جمہوری وطن پارٹی (عالی)کے سربراہ نواب میرعالی خان بگٹی کی ہدایت پر حلقہ این اے 260کے امیدوار محمد پناہ بگٹی بی اے پی کے امیدوار نوابزادہ میرخالدخان مگسی کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ جمہوری وطن پارٹی عالی نے حلقہ پی بی 12پر بی اے پی کے نامزدامیدوار حاجی محمد خان لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا منعقدہ تقریب میں نواب میرعالی خان بگٹی اور نوابزادہ میرخالدخان مگسی کے حمایت میں نعرے لگائے گئے جمہوری وطن پارٹی (عالی)کے سربراہ نواب میر عالی خان بگٹی کے حکم پر حلقہ این اے 260سے اپنے امیدوار کو دستبردار کرنے کے لئے بگٹی ہاوس ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر 4 میں تقریب منعقد ہوئی منعقدہ تقریب میں حلقہ پی بی 12کے امیدوار حاجی محمدخان لہڑی، بی اے پی کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی،میرجعفرخان مگسی،حلقہ پی بی 11سے نواب میرعالی خان بگٹی کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹرمحمد اسحاق بگٹی، ڈاکٹرمحمدصابربگٹی، ڈاکٹرمحمدفاروق لہڑی،محمد ابراہیم مری،وڈیرہ گلاب خان گولہ،وڈیرہ عبدالحمید صوبھانی، سمیت بگٹی قبائل کے معتبرین معززین نے بڑی تعدادمیں موجودتھے تقریب سے حلقہ پی بی 11سے نواب میرعالی خان بگٹی کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹرمحمد اسحاق بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواب میرعالی خا ن بگٹی کے حکم پرقومی اسمبلی کی نشست پرنوابزادہ خالد خان مگسی اورحلقہ پی بی 12سے حاجی محمد خان لہڑی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں میں بدستورحلقہ پی بی 11سے الیکشن کے میدان میں ہوں میرا انتخابی نشان بھیڑ ہے عوام ترقی اورخوشحالی کا ساتھ دیتے ہوئے مجھے حلقہ پی بی 11سے کامیابی دلائیں تقریب سے حلقہ این اے 260 کے نوابزادہ خالد خان مگسی اورحلقہ پی بی 12تمبو کے امیدوارحاجی محمد خان لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے نواب عالی خان بگٹی ڈاکٹرمحمد اسحاق بگٹی اورمحمدپناہ بگٹی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے ہماری حمایت کرکے علاقے کی ترقی اورخوشحالی کا ساتھ دیا ہے انشاء اللہ جیت کرعلاقے کی عوام کی بے لوث خدمت کریں گے اوراپنے اتحادیوں کا بھرپورساتھ دیکران کے حقوق کاتحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو انتخابی نشان گائے پر مہرلگاکرکامیابی دلائیں تاکہ نصیرآبادکی پسماندگی کے خاتمے اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ملکرتبدیلی لائی جاسکے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں