ڈیرہ مرادجمالی،انتخابات 2018کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ، امیدوارں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ مہم عروج پر

پیر 16 جولائی 2018 22:02

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی جوڑ توڑاور امیدوارں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطہ مہم عروج پر پہنچ گی ،حلقہ این اے 260سے بھنگر قومی اتحاد اور جکھرانی قبائل کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حاجی غلام حیدرجاکھرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ خالد خان مگسی کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہونے کااعلان کردیا ،ربیع کے علاقے گوٹھ غلام حیدر جاکھرانی میںایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بھنگر ،جاکھرانی سمیت دیگر اقوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے بھنگر قبیلے کے چیف سردار عمر دراز خان بھنگر ،حلقہ پی بی 11کے امیدوار میر جعفرکریم بھنگر ،سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ، میرعبدالحئی خان بھنگر، کامریڈ قربان منگی ، حاجی محمدانور بھنگرسمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب سے این اے 260سے آزاد امیدوا رغلام حیدر جاکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے اتحادیوں علاقائی معتبرین ومعززین کے صلاح ومشہورے کے بعد علاقے اور عوام کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوابزادہ خالدخان مگسی کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کرتاہوں کیوں کہ نوابزادہ خالدخان مگسی ایک باصلاحیت اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ربیع اورچھتر کے عوام اس جدید دورمیں بھی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت ،سٹرکوں سمیت دیگر بنیادی مسائل سے دوچار ہیں ماضی میں جنکی حمایت کی انہوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کیئے انہوں نے امید کی کہ نوابزادہ خالدخان مگسی کامیاب ہوکر یہاں کے عوام کے دکھوں کا مداواکریں گے تقریب سے این اے 260سے امیدوار نوابزادہ خالدخان مگسی نے حاجی غلام حیدر جاکھرانی اور بھنگر اقوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری حمایت کرکے این مثبت فیصلہ کیا ہے ہم نے ہمیشہ جو بھی وعدے کیئے ہیں ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیابی ملی تو انشاء اللہ یہاں کے مسائل کے حل کے لئے سب سے زیادہ وسائل کو خرچ کیا جائے گا کیوں کہ عوام نے آج جو مجھ پر اعتماد کااظہار کیا ہے وہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے انہوں نے تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مگسی قبائل نواب ذوالفقار علی مگسی کی قیادت میں متحد ق منظم ہیں مگر بعض قوتیں اپنی سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر مگسی قوم نے گرینڈ جرگہ میں ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوں گے بلکہ نواب صاحب کے شانا بشانا کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں مثبت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں مگسی خاندان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں عوام کی خدمت اور ان کی داد رسی کرنا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہیں حلقے کے عوام 25جولائی کو پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کرانتخابی نشان گائے پر مہر لگا کر ہماری کامیابی کو یقینی بنائیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں