انسداد پولیو مہم میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو کرداراداکرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنرنصیرآبادمحمدیونس سنجرانی

پیر 6 اگست 2018 20:03

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآبادمحمدیونس سنجرانی نے کہاہے کہ انسداد پولیو مہم میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو اپنااپناکرداراداکرنا ہوگا تاکہ اس موضی مرض کا مکمل خاتمہ ہو، بچے ہمارے مستقبل کے ضامن ہیں ،ان کی پرورش اورمستقل صحت یابی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پولیوجیسی موذی مرض مزیدہماری نئی نسل کو معذوربنائے ہمیں اس کوجڑسے اکھاڑپھینکناہے جس کیلئے ہمیں ملکرکام کرنے کی اشدضرورت ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے بچے کوپولیوکے قطرے پلا کر ضلع بھرمیں انسدادپولیومہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ تین روزہ پولیومہم کے دوران ضلع بھرمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اس سلسلے میں میل اورفیمیل کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹرانزٹ پوائنٹ بھی بنادیئے گئے ہیں موبائل ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ،انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی ٹیموں کی مددکرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں پولیو مہم کے دوران عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی یالاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ،ہمارامشن ہے کہ پولیوکے قطرے ہربچہ ہربار ،جبکہ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکاربھی ساتھ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں