رائیزانگ بلوچستان پبلک اسکول پیروپل کے زیراہتمام 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

منگل 14 اگست 2018 18:41

ڈیر ہ مرادجمالی ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) رائیزانگ بلوچستان پبلک اسکول پیروپل کے زیراہتمام 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ملی مسلم لیگ کے صوبائی رہنما سردار عبدالستار شر اسکول کے چیئرمین زاہدحسین شر پرنسپل نیازاحمد بھنگر اور اسٹیج سیکریٹری صدام حسین بگٹی خطاب کررہے ہیں تقریب میں مندوست بگٹی وقاص احمد کھوسہ بختیاراحمد بگٹی سمیت دیگر قبائلی علاقائی معتبرین معززین اور والدین بھی شریک ہیں تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریرملی نغموں ٹیبلو اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیکراپنی فن کا جوہر دکھائے جبکہ بہترکار کردگی کامظاہرہ کرنے اور پوزیشن صاصل کرنے والی طلباء اورطالبات میں مہمان خصوصی سردار عبدالستار شرنے انعامات تقسیم کیا تقریب سے سردار عبدالستار شر زاہدحسین شر اور نیازاحمد بھنگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست شایان شان طریقے سے منانے کا مقصد وطن عزیز سے محبت کااظہار کرنا ہے کیونکہ اسی ہی دن کو ہمارئے بزرگوں اور مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں اس وطن عزیز کو آزادی کی نعمت نصیب ہوئی آج عہد اور تجدید کادن ہے کہ ہمیں زندہ قوموں کی طرح یکجہتی اور بھائی چارے کوفروغ دیتے ہوئے ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے اپنامثبت کردار اداکرنا ہے اور وطن عزیز کی سالمیت دفاع اور بقاء کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ تعیلم کے ذریعے ہی موجودہ چیلنجزکا مقابلہ کیاجاسکتا ہے بچوں کو چاہیے کہ وہ روشن اورخوشحال مستقبل کے لیے علم کو ہتھیار بناکر ملکی تعمیراورترقی کے لیے جہدوجہد کریں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں