عید الاضحی کے موقع پرڈویژن بھر میںسکیورٹی کے سخت ترین انتظاما ت کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی راؤ منیر احمد ضیاء

جمعہ 17 اگست 2018 22:12

ڈیر ہ مرادجمالی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد راؤ منیر احمد ضیاء نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پرڈویژن بھر میںسکیورٹی کے سخت ترین انتظاما ت کئے گئے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرکے بکرا منڈی شاپنگ سینٹرز و دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داریوں میں ہے، ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج راؤ منیر احمد ضیاء نے کہاکہ عید الاضحی کے حوالے سے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں عیدالاضحی کے موقع بکرامنڈیوں پر اضافی نفری کی تعیناتی، شاپنگ سینٹرز، عیدگاہوں و مساجد میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی میں اضافہ کرکے سخت چیکنگ جا رہی ہے سرکاری عمارتوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے حساس عوامی مقامات پر اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ اور سوئپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے انہوں نے کہاکہ ایس پیز تمام ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں اور انھیں ہدایات دیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اہم ہے وہی پر پولیس ملازمین کو اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جرائم پیشہ افرا دکے خلاف آئی بی اوکے تحت کاروائی کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں شہری اور دیہی علاقوں میں پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا عید کے موقع پر ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں