تعلیم کے نظام میں بہتری لانے اور محکمہ سے وابستہ اساتذہ کرام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، محمد علی مینگل

پیر 24 ستمبر 2018 23:28

ڈیرہ مرادجمالی۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر )ای ایم آئی ایس)محکمہ تعلیم نصیر آباد محمد علی مینگل نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیحات تعلیم کے نظام میں بہتری لانے اور محکمہ سے وابستہ اساتذہ کرام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ میرے لیئے کسی اعزاز سے کم نہیں ‘تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا، والدین اور اساتذہ کو چائیے کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی تعلیم کے شعبے سے ہی وابستہ ہے سرکاری تعلیمی اداروں کی کار کردگی بہتر ہے اور حکومت تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لانے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہو ں نے ایک تقریب کے دوران اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی خا ن محمد سیال ،محمد سلیمان رند،عبدالمجید بنگلزئی، بابو عبدالنبی کنڈرانی،سینئر صحافی سابق صدر منٹھار منگی ،ایوب کھوسہ، فیض لہڑی ،علی جان منگی،اختر منگی ،نثار احمد مری،عطاء اللہ ساسولی ،کنول کمار ،جمیل احمد سیال ،استاد علی احمد شاہوانی،علی احمد مینگل ،بابو محمد انور سمیت دیگر نے انہیں کرسی پر بٹھایا جبکہ میڈیکل ایسو سی ایشن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر حضور بخش مینگل ، ڈاکٹر نصر اللہ مینگل اور دیگر اساتذہ اکرام نے انہیں مبارکباد دی جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی خان محمد سیال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نو منتخب ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر )ای ایم آئی ایس)محکمہ تعلیم نصیر آباد محمد علی مینگل تعلیمی نظام اورسرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور جی ٹی اے اور اساتذہ کی جانب سے ہماری بھر پور تعاون حاصل رہے گا اور ہم سب ملکر تعلیم کے فروغ کے لیئے جدو جہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں