ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم چابی چوروں نے موٹرسائیکل چوری کرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:28

ڈیرہ مرادجمالی۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میںصدر پولیس تھانہ کے قریب نامعلوم چابی چوروں نے ایک اور شہری کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے ڈی سی چوک پر حافظ محمدابراہیم اپنی موٹرسائیکل کو کھڑی کرکے دکان سے سامان خریدنے گئے تو اسی دوران نامعلوم چابی چور موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے چوروں کی تلا ش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں