غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ،ملزم نے پانچ افراد کوفائر کرکے قتل کردیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:41

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) نصیرآباد کی تحصیل باباکوٹ کے گاؤں ہیبت خان عمرانی میں میر دوست نامی ملزم اوراسکے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی لیلیٰ اور اس کے مبینہ آشنا رحیم داد کو قتل کردیا جبکہ جنون میں آ کر اس نے تین دیگر رشتے داروں منظور حمید اور ارشاد خاتون کو بھی ان کی اعانت کرنے کے الزام میں فائر کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا باباکوٹ پولیس نے قتل ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دیں پورے علاقے میں قیامت صغراکے مناظر باباکوٹ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں