محکمہ تعلیم میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،

صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:26

ڈیر ہ مرادجمالی۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے لئے کوئی بھی جگہ نہیں ہے مفت میں گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اساتذہ کی لسٹیں تیارکی جارہی ہیں ایسے افراد کی محکمہ ایجوکیشن میں کوئی جگہ نہیں ہے بند اسکولوں کو دوبارہ فعال بناکر قوم کے معماروں کا مستقبل سنواراجائے گا اورمحکمہ تعلیم میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں تعلیم کے شعبہ کے نظام میں بہتری لانا میری اولین ترجیحات کاحصہ ہیں اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے اساتذہ بھرتی کرکے اسکولوں کو فنگشنل کیاجائے گا کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے علم دوست اساتذہ کو چائیے کہ وہ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ درس وتدریس کا عمل موثرانداز کے ساتھ جاری وساری رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول خدابخش کھوسہ 50لاکھ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالرزاق ساتکزئی ڈی ای او نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ ڈی ڈی او ایجوکیشن ڈیرہ مرادجمالی ریاض احمد بھنگر ڈی ڈی او فیمیل میڈم خانزادی بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی مینگل روزی خان حاجی سائیں ڈنہ کھوسہ ہیڈ ماسٹر غلام مرتضی کھوسہ عطاء اللہ ساسولی نثار احمد مری بھی موجود تھے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ایجوکیشن کا قلمدان میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے محکمہ تعلیم کوجدیدخطوط پر استوار کرنے اور اس میں پائی جانے والی تمام خامیوں کو دور کرنے کے لئے اہم احکامات جاری کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں بند اسکولوں کو فعال کردیاجائے گا جہاں اساتذہ کی کمی ہوگی وہاں اساتذہ کی تعیناتی کی جائے گی میریٹ کی بنیادپرخالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کے لئے صاف شفاف نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محنتی آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے آفیسران اوراساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے فرائض میں غفلت برتنے اور اسکول نہ جانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اساتذہ کو چائیے کہ وہ مستقبل کے معماروں کو علم کی روشنی سے آراستہ کرنے کے لئے محنت اور لگن پر توجہ مرکوز کریں انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام بوسیدہ اورخستہ حال اسکولوں کی مرمت کرکے انہیں قابل استعمال بنایاجائے گا تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے صوبائی حکومت وسائل کو بروئے کارلاکر تعلیم کی بہتری کے لئے ہرممکن کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے حل طلب جائز مسائل پر توجہ دی جائے گی اوراساتذہ کوچائیے کہ وہ تعلیم کے حصول کے لئے حکومت کابھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں کیوں کہ ملک وقوم کی امیدیں ان سے ہی وابستہ ہیں لکھاپڑھا معاشرہ ہی ملک کی تعمیروترقی میں اپنا مثبت کردار اداکرسکتی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں