نصیر آباد ، غریب و یتیم طلبہ اور طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی بہت بڑی علمی خدمت ہے،ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:55

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہا ہے کہ کسی نجی تعلیمی ادارے میں غریب نادار اور یتیم بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم اور تربیت فراہم کرنا ایک بہت بڑی نیکی کا کام ہے جس کی بھرپور مدد کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے نصیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام قائم المصطفیٰ پبلک اسکول ڈیرہ مراد جمالی کے اسپورٹس اینڈ کوئز پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ پبلک اسکول میں غریب و یتیم طلبہ اور طالبات کو مفت تعلیم کتب اور یونیفارم کی فراہمی بہت بڑی علمی خدمت ہے اور جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم دینا مزید قابلِ سائش عمل ہے جس کی ہم ہر ممکن مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نصیرآباد کے تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسران سے ایک اجلاس کر کے ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ المصطفیٰ پبلک اسکول اور اس طرح کے دیگر فلاحی اداروں کی مدد اور سرپرستی کی جا سکے انہوں نے اسکول کے سربراہ عادل ابڑو سے کہا کہ وہ جب بھی ہمارے تعاون کی ضرورت محسوس کریں ہم سے رابطہ کریں تا کہ ہم اسکول کے بچوں کی کتب اور وردی وغیرہ جیسی ضروریات پوریں کریں انہوں نے اس موقع پر اپنی جیب سے اسکول کیلیئے فوری طور پر 20 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ مزید بھی ہر ممکن مدد کریں گے ڈویزنل ڈائریکٹر سماجی بہبود و خصوصی تعلیم سلیم احمد کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بے لوث خدمت کا یہ بہترین نجی ادارہ ہے جس میں مستحق بچوں کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت مفت فراہم کی جا رہی ہے جس کی مدد کرنا صاحبِ حیثیت افراد کی اخلاقی ذمیداری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں مختلف فلاحی اور رضاکار اداروں سے خصوصی اجلاس کیا ہے جس میں المصطفیٰ پبلک اسکول کی ضروریات پوری کرنے کیلیئے ہر ممکن مدد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے انہوں نے اس موقع پر اپنی جیب سے اسکول کیلیئے 5 ہزار روپے نقد امداد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میری جب تک یہاں پر تعیناتی ہے میں ہر ماہ حسبِ توفیق اس ادارے کی مالی مدد کرتا رہوں گا اس سے قبل الہدیٰ پبلک اسکول کے پرنسپل اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو کیئر نصیرآباد کے صدر اور سابق صدر پریس کلب آغا نیاز مگسی اور قاضی محمد شریف نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور نصیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کی علمی اور فلاحی خدمات اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ المصطفیٰ پبلک اسکول کے چیئرمین عادل ابڑو نے ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو اسکول کی کارکرگی کے متعلق مختصر آگاہی دی اس سے قبل اسکول کے طلبہ اور طالبات کے مابین جنرل نالیج کے تحت ذہنی آزمائش کا مقابلہ منعقد ہوا بچوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی گئی اور آخر میں مہمان خصوصی اور اعزازی مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو تحفے میں اجرک پہنائے گئے تقریب میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ذوالفقار ترین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما میر محمد گجر اور امداد حسین ایری سمیت سائیں بخش کھوکھر عاشق حسین ابڑو رئیس غلام ابڑو و دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں