عوام سے الیکشن میں کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا،میرسکندر خان عمرانی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:57

ڈیرہ مرادجمالی۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میرسکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں ملٹی نیشنل کمپنیاں بنائی جاتی ہیں اسی علاقے کے لئے ان کمپنیوں نے اپنے آمدنی سے علاقے کی ترقی وفلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوتا ہے۔۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرسکندر خان عمرانی نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گاہمیں مسائل کے انبار ورثے میں ملے ہیں۔ ڈیرہ مرادجمالی میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے پہلے مرحلے میں شرقی اورغربی میں دومزید وارٹرسپلائی اسکیمات بنائی جائیں گی ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں