نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد ہلاک ،خاتون سمیت3زخمی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:22

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) نصیرآباد کے علاقے باری شاخ میںمسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد کو ہلاک جبکہ خاتون سمیت3کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے قریب پولیس تھا نہ منجھوشور ی کی حددو میں گو ٹھ در محمد میں پر انی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے گھر کے سربراہ عر ض محمد کے گھر میں گھس کر جد ید اسلحہ سے اندھادھند فا ئر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گھر کا سر بر اہ عر ض محمد اور اس کی بھا بھی مسما ة دریا بی بی موقع پر ہلا ک ہو گئی جبکہ فا ئر نگ سے مسما ةحسینہ بی بی خا ن محمد ، رحیم بخش شد ید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر ایس ایچ او منجھوشوری حبیب اللہ لاشاری ایف سی کے جوان موقع پر پہنچ گئے زخمیو ں کو طبی امداد کے بعد لا ڑکا نہ منتقل کر دیاگیا ایس ایس نصیرآباد عرفان بشیر نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوزکو سختی سے احکامات جاری کیئے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزمان کوفی الفور گرفتار کیاجائے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں