نصیر آباد ، سو دن میں صوبے کے عوام صوبائی حکومتی ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں،حاجی محمد خان لہڑی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:28

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے مسائل کی حل کرنے میں مخلص اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے سو دن میں صوبے کے عوام نے صوبائی حکومتی ثمرات سے مستفید ہو رھے ہیں چند مہینوں میں عوام نے تبدیلی محسوس کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ اصل حقیقی نمائندے وہ ھوتے ہیں جو عوام کے مفاد اور بھلائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے موجود صوبائی حکومت میں شامل وزراء اور مشئرا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات پینے کے صاف پانی صحت و تعلیم کے مرکز مواصلات وتعمیرات پر بھرپور توجہ دیکر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے اور کہا کہ صوبے میں مخلص اور ایماندار قیادت کے بدولت عوام نے ہر شعبہ جات میں تبدیلی محسوس کررہے ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبے میں عوامی مفادات اجتماعی نوعیت کے اسکیمات جلد شروع کرکے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں