ایم ایس ایف اسی طرح اس علاقے کے غریب لوگوں کومعیاری طبی صحت کی سہولیات فراہم کرتے رہے گا،ڈپٹی کمشنرنصیرآباد قربان علی مگسی

منگل 11 دسمبر 2018 00:00

ڈیر ہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآباد قربان علی مگسی نے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں ایم ایس ایف کے زیراہتمام آئی ،ٹی، ایف، سی ۔

(جاری ہے)

آئی پی ڈی چلڈرن وارڈکا افتتاح کیاان کے ہمراہ ایم ایس ایف کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹرمسٹرڈیوڈتھمگانہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی،ایم ایس ڈاکٹرایازحسین جمالی ایم ایس ایف کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے اسسٹنٹ محمد اشرف بلوچ ایف ایس ایف کے میڈیکل پوائنٹ اسسٹنٹ حنانثار شیخ اوردیگر موجودتھے ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ایم ایس ایف کے نئے چلڈرن وارڈکاافتتاح کے بعد وارڈکا معائنہ کرکے زیرعلاج بچوں کے والدین سے تیمارداری کی اس موقع ڈپٹی کمشنرنصیرآباد قربان علی مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایس ایف اسی طرح اس علاقے کے غریب لوگوں کومعیاری طبی صحت کی سہولیات فراہم کرتے رہے گا ایم ایس ایف عوام کو زچہ بچہ وارڈ سمیت دیگر خواتین کے شعبوں میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کررہے ضلع انتظامیہ ایسے پروجیکٹ چلانے والوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرتی رہے گی جس سے عوام ذیادہ سے ذیادہ مستعفیدہوسکے انہوںنے کہاکہ صحت کی سہولیات عوام کو فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ایک صحت مندمعاشرے تشکیل پاسکے ،ایم ایس ایف کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے اسسٹنٹ محمد اشرف بلوچ نے بتایا کہ ایم ایس ایف کی جانب سے بنایا گیا نیاچلڈروراڈمکمل جراثیم کش سے پاک بنایا گیا ہے علاقائی موسمی حالت کومدنظراورمریضوں کی مکمل دیکھ بھال کو مزید بہترکرنے کیلئے ڈبل پین انسولٹیڈ کھڑکیاں اورفارسیلنگ ترم انسولیشن نصب کردی گئی ہیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں