ماحولیاتی آلودگی دنیابھرکے لئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے،ڈپٹی کمشنرنصیرآباد

منگل 11 دسمبر 2018 22:37

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآبادقربان علی مگسی نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی آج دنیابھرکے لئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، سموگ نے اب پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے تدارک کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پرا قدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سموگ کے باعث پھیپھڑوں کی بیماری کا بھی سبب بنتاہے عوام کوچاہیے کہ وہ گلی محلوں کے ساتھ ساتھ گھروں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں مٹی والی جگہوں پر پانی کا چھڑکائوکریں ان خیالات کا اظہارانہوںنے محکمہ تحفظ ماحولیات حکومت بلوچستان کے زیراہتمام اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا سمینارکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی تھے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں