حکومت نے صوبے کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

بدھ 16 جنوری 2019 19:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں نصیرآباد کے دیگر علاقوں کے ساتھ لانڈھی تحصیل بھی خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہے تحصیل لانڈھی کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی حالت زار پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ لانڈھی کی عوام کے ساتھ مال مویشی بھی پینے کے پانی کے حصول کے لیئے سرکرداں ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کئی خاندان نقل مکانی کرکے آباد علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں جو کہ وہ علاقے اب ویران اور سنسان ہوگئے ہیں این این آئی سے بات کرتے ہوئے فقیر عبدالباقی فقیر آیت اللہ کہا کہ لانڈھی تحصیل کی عوام کے ساتھ ضلع کے دیگر خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو بھی جلد امدادی ریلیف پہنچایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نصیرآباد کی تحصیل چھتر کی تین یونین کونسل فلیجی شاہ پور اور چھتر سمیت لانڈھی تحصیل مکمل طور پر خشک سالی سے متاثر علاقوں میں شامل ہے جن کی عوام کے لئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور بہت جلد متاثرہ علاقوں کی عوام کو امدادی ریلیف دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں