ڈیرہ مرادجمالی، ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار

بدھ 16 جنوری 2019 20:12

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایم این سی ایچ نصیرآباد ڈویژن کے ایس او کمیونٹی کوآرڈینیٹر سعید احمد نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں ایم این سی ایچ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے گاؤں گاؤں میں عوام کو شعور آگاہی کے لئے مہم چلائی جارہی ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، ایم این سی ایچ کے شعور آگاہی پروگرامز کی بدولت ماں اور بچے کی بڑھتی ہوئی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ میر عاشق حسین عمرانی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید احمد نے کہا کہ صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گل سبین کی خصوصی ہدایات پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے نصیر آباد کے مختلف علاقوں کے سماجی شخصیات میر عاشق حسین عمرانی، میر امان اللہ خان رند، میر عبدالرحمن چنجنی مختلف یونین کونسلز کی سطح پر شعور آگاہی پروگرامز کروانے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں جن کی بدولت ماں اور بچے کی بڑھتی ہوئی اموات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ اس سے قبل سیمینار سے میر عاشق حسین عمرانی، میر امان اللہ خان رند، اور میر عبدالرحمن چنجنی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں