ایپکا بلوچستان نے منی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا علان کردیا

ملازمین کی تنظیموں کے احتجاج پر پابندی جیسے کالے قوانین کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے ،داد محمد بلوچ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:22

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ایپکا بلوچستان نے منی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا علان کردیا منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا کل پورے ملک کے ملازمین معاشی بد حالی کا شکار ہیں ملازمین کے حقوق کے تحفظ اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل 24 جنوری کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا بلوچستان کی صوبائی حکومت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہوسکتی اور ہم بھی انھیں ہاتھ سے پکڑ کر کھڑا نہیں کرسکتے ملازمین کی تنظیموں کے احتجاج پر پابندی جیسے کالے قوانین کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار ایپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ ڈیرہ مرادجمالی میں منعقدہ ایپکا کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے صوبائی سینئر نائب صدرمحمد یونس کاکڑ صوبائی نائب صدر محمد اصغر بنگلزئی صوبائی جنرل سیکرٹری عبداللہ صافی نصیر آباد کے ڈویژن کے صدر خادم حسین ڈومکی جعفرآباد کے صدر باجی خان گاجھی کچھی کے سدر وزیر خان سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا ایپکا کے عہدیداران نے کہا کہ آج ایپکا ملازمین کی سب سے بڑی طاقتور تنظیم ہے جوکہ ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے بر سر پیکار ہے آج پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط و منظم ہیں ہم اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے لوگ ہیں ہم تمام ملازمین کو انکے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ایپکا پورے ملک کے ملازمین کی وارث تنظیم ہے ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے ہم نے تین سالوں تک جدوجہد کی اور جیلیں کاٹنے کے باوجود ملازمین کو اپ گریڈیشن دلاکر اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئے ایپکا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے دعویداروں نے آج مہنگائی اس قدر زیادہ کی ہے کہ ملازمین سے جینا کا حق بھی چھینا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملازمین کی آواز کو دبانے کیلئے کالے قوانین بنائے جارہے ہیں جن لوگوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا آض وہی ایم پی ایز صاحبان ملازمین کی حق و سچ کی آواز کو دبانے کیلئے ان کالے قوانین کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اپنے ملازمین کے مفادات ان کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ملازمین اپنے حقوق کیلئے احتجاج اور یونین سازی کرسکتے ہیں بلوچستان میں کالے قوانین بنانے دراصل سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی توہین تصور کی جائے گی انھوں نے اعلان کیا کہ منی بجٹ پیش کیا جارہا ہے اس منی بجٹ سے پورے ملک کے اندر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا جس سے ملازمین سمیت عام آدمی کی معاشی حالت مذید بد تر ہوگی منی بجٹ ہر گز قبول نہیں ہر سطح پر احتجاج کریں گے انھوں نے کہا کہ وہ ایک دور تھا جب حکمران طبقہ ملازمین کو اپنا زاتی ملازم سمجھتے تھے ایپکا نے جدوجہد کرکے ملازمین کو ان ظالم حکمرانوں سے نجات لائی آج ملازم حکمرانوں کے بجائے اسٹیٹ کا ملازم ہے جسکا کریڈٹ ایپکا کے سرجاتا ہے انھوں نے کہا کہ نئی حکومت تزلزل کا شکار ہے آرام کیساتھ سوئی ہوئی حکومت کو بازوں سے پکڑ کر کھڑا نہیں کرسکتے انھوں نے کہا کہ تمام ملازمین کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے نصیر آباد میں ایپکا کو زمین ملی مگر افسوس کہ ہمارے لوگوں نے فروخت کی اور کہا کہ ایپکا کے ملازمین کی زمینوں پر کسی کو قبضہ کرنے ہرگز نہیں دیں گے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے اب تمام ملازمین کسی بھی ہنگامی حالات اور احتجاج کیلئے خود کو تیار رکھیں کیونکہ جب ہم کوئٹہ سے نصیر آباد جلسے کیلئے روانہ ہوئے تو حکومت میں ہلچل مچ گئی انھوں نے کہا کہ 24 جنوری کو مجلس عاملہ کا اجلاس جبکہ 16 فروری کو ملتان میں ملک گیر ملازمین کا اجلاس ہوگا جس میں تمام آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا علاوہ ازیں اس موقع پر شرکاء جلسے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں