شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل میرا مشن ہے،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:14

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل میرا مشن ہے جس کے لیئے پرعزم ہوکر کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی اسکیموں پر کام کا آغا کردیاگیاہے، ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے براہ راست عوام ہی مسفید ہونگے اور کافی حد تک عوامی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی آفیس میں لعل منگی اور دیگر علاقائی عمائدین کے مختلف نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر محمد بچل لاشاری بھی موجود تھے میر غلام نبی عمرانی نے کہا کہ اس وقت شہر کے تمام وارڈز کے مختلف محلہ جات میں نکاسی آب سسٹم کام کے ساتھ پکی گلیاں، بلیک ٹاپ سڑکیں ٹف ٹائل کی بچھائی حفاظتی گیٹس واٹر کورسز پر کراسنگ پلز اور مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے تالاب سمیت دیگر ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں جن پر کام کا آغاز کیا گیا ہے منصوبوں کی تکمیل سے تمام شہری مستفید ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں