ایف سی بلوچستان کی جانب سے نصیر آباد ڈویژن کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایف سی میں بھرتی کا آغاز کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:46

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ایف سی بلوچستان ( نارتھ ) کی جانب سے نصیر آباد ڈویژن کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایف سی میں بھرتی کا آغاز کردیا گیا ایف سی کے زیر اہتمام ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی میں ایف سی 72 ونگ کے کرنل انجم شکیل کی سربراہی میں ایف سی میں بھرتی کیلئے تعلیمی اسناد قومی شناختی کارڈ لوکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر دستاویزات امیدواروں سے وصول اور چیک کیئے گئے بھر تی ٹیم کے مطابق ایف سی میں بھرتی کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے ٹسٹ انٹرویودوڑ میڈیکل بوڑد قد و چھاتی پیمائش وغیرہ 27 جنوری سے 29 جنوری تک ایف سی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مرادجمالی میں ہونگے ایف سی ممکنہ بھرتی کے باعث بے روزگار نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس اقدام کو بحد سراہاتے ہوئے متوقع امیدواروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے اس عزم کا اظہار کیا وہ ایف سی میں بھرتی ہوکر اپنے صوبے میں مثالی امن قائم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں