تمبو ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید ٹیچر اور معروف کرکٹر محمد رفیق عمرانی کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف 20 فروری کو احتجاجی ریلی کا فیصلہ

پیر 18 فروری 2019 22:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) تحصیل تمبو میں 5 فروری کو ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی اور 7 فروری کو زخموں کی تاب نہ لا کر کراچی میں دم توڑنے والے شہید ٹیچر اور معروف کرکٹر محمد رفیق عمرانی کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی?یشن سمیت آل ملازمین اتحاد نصیرآباد کی جانب سے 20 فروری کی صبح 11 بجے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی ایچ او کے دفتر سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا اس بات کا اعلان ایپکا نصیرآباد کے جنرل سیکریٹری شفقت اللّٰہ رند نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں جی ٹی اے کے صدر مٹھا خان رند مقبول احمد عمرانی پیرا میڈیکل کے شبیر احمد عمرانی شہری ایکشن کمیٹی کے چی?رمین حافظ سعید احمد بنگلزئی و دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے رہنما ئو ں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایس ایس پی نصیرآباد کے کہنے پر کوئی احتجاج نہیں کیا جنہوں نے کہا تھا کہ آپ کچھ روز صبر کریں ہم ملزمان کو گرفتار کرلیں گے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مزید طفل تسلیاں نہیں سن سکتے اس لیئے ہم نے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ایک بڑی ریلی نکالی جائیگی ڈی آئی جی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا اور اس کے بعد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا انہوں نے نصیرآباد کی تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں اور ٹریڈ یونینز سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائوی رہنما اور ممتاز قبائولی شخصیت میر شوکت خان بنگلزئوی نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آل ملازمین اتحاد نصیرآباد کی کال کی تائوید کرتے ہوئو ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور کہا کہ 21 فروری کو پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے صبح 10 بجے انصاف ہائوس سے ایک تاریخی احتجاجی ریلی نکالی جائو گی جس میں دیگر سیاسی اور سماجی تنظیمیں شامل ہوں گی اس موقع پر بی این پی عوامی نصیرآباد کے صدر ساجد میر عمرانی جنرل سیکریٹری سید گل شاہ مسلم لیگ ن کے صدر خان جان بنگلزئوی خلیل بنگلزئوی پی ٹی آئوی کے رہنما وڈیرہ عرض محمد عمرانی ایم کیو ایم کے شہباز خان عمرانی نصیرآباد عوامی آواز کے ممتاز ڈومکی اور ممتاز مگسی و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے میر شوکت بنگلزئوی نے کہا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود شہید محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری نصیرآباد پولیس کی واضح ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے عوام کو جرائوم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز متحد ہو کر بھرپور جدوجہد کرنا چاہیئوے تا کہ آئوندہ شہید محمد رفیق عمرانی کی طرح کسی دوسرے بے گناہ شہری کی جان لے کر کسی کا گھر نہ اجاڑا جائوے انہوں نے کہا کہ شہید رفیق عمرانی کو انصاف دلانے اور اصل قاتلوں کی گرفتاری تک ہم ان کے لواحقین کے ساتھ ہر سطح پر احتجاجی تحریک چلائویں گے میر شوکت بنگلزئوی نے کہا کہ ہم پولیس کے ہاتھوں اس واقعے کی آڑ میں بے گناہ شہریوں کی گرفتاری برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کو کمائوی کا ذریعہ بننے دیں گے انہوں نے آئوی جی بلوچستان پولیس اور آئوی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث اصل ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائو اور نصیرآباد میں شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئوے مئوثر اقدامات کیئوے جائویں اس موقع پر شہید محمد رفیق عمرانی کے چچا وڈیرہ عرض محمد عمرانی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے بے بنیاد دعوے کیئوے جا رہے ہیں اگر گرفتار ہیں تو ان کو میڈیا کے سامنے کیوں نہیں لایا جا رہا ہے اور شہید کی مسروقہ موٹر سائویکل بھی سامنے لایا جائوے تا کہ ہمیں یقین ہو کہ واقعی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر چند روز میں قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم احتجاجی تحریک کو صوبائوی سطح تک لے جائیں گے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں