اکبر بگٹی ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑا نے کی سازش ناکام بنا دی گئی

جمعہ 15 مارچ 2019 22:37

اکبر بگٹی ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑا نے کی سازش ناکام بنا دی گئی
ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) اکبر بگٹی ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑا نے کی سازش ناکام بنا دی گئی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی نیو بس اڈا کے قریب کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑا نے کی سازش پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی ٹرین کی آمد سے قبل پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو بم دھماکے کے بارے میں اطلاع ملی جس کے نتیجے میں ٹریک کو سرچ کیا گیا اور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاپولیس اور سیکیورٹی ادارے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں