نصیرآباد میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر کا قیام تعلیمی لحاظ سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا،میراظہار حسین کھوسہ

منگل 19 مارچ 2019 23:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماوسابق صوبائی وزیر میراظہار حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر و اٹر اینڈ میرین سائنسز کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کا قیام تعلیمی لحاظ سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار میں بھی بہتری آئے گی ایگریکلچرواٹراینڈ میرین سائنسزکالج آف ڈیرہ مرادجمالی کے غریب نادار طلبہ کے تعلیمی اخراجات کو برداشت کرنے کے لئے علاقائی معتبرین کو اپنا حصہ ڈالناچائیے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر و اٹر اینڈ میرین سائنسز کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کے افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا میراظہار حسین کھوسہ نے کہا کہ میر نبی بخش خان کھوسہ مرحوم کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیمی اداروں کے قیام اور اراضیات عطیہ کر کے عظیم کارنامہ انجام دیا میر نبی بخش خان کھوسہ نے تعلیم دوستی کاثبوت دیتے ہوئے حیردین میں اپنا بنگلہ کالج کے لئے وقف کرکے اس میں پڑھنے والے طلبہ کے اخراجات کے لئے 500ایکڑزرعی زمین اور دینی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے بھی علحیدہ سی500ایکڑ زرعی زمین وقف کی انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر و اٹر اینڈ میرین سائنسز کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈیرہ مرادجمالی کا بنگلہ بھی کالج کے لئے وقف کردیاہے اس کالج میں بچے اور بچیوں کے تعلیم حاصل کرنے سے میرنبی بخش خان کھوسہ کی روح کو تسکین ملے گی انہوں نے صوبائی حکومت اور ہائرایجوکیشن کے وزیر میرظہور حسین بلیدی کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں انٹرکالج چھتر اور صحت پور کے علاقے میں انٹرکالج میرنبی بخش خان کھوسہ کی منظوری دی گئی مگر اب تک ان کے کلاسز شروع نہیں کیئے گئے ہیں جن کے کلاسز بھی فوری طور پر شروع کیئے جائیں میراظہار حسین کھوسہ نے اپنی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر و اٹر اینڈ میرین سائنسز کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کی لائیبریری کے لئے 2لاکھ اور 50طلبہ کے تعلیمی اخراجات اداکرنے کااعلان بھی کیا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں