ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ٹرینوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں اہم اجلاس

جمعرات 21 مارچ 2019 18:14

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ٹرینوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء ، ڈی آئی جی ریلوے پولیس لاہور اظہر رشید خان،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر محمد فاروق اقبال ملک، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ واصف علی مغل ، ایس پی ریلوے کوئٹہ محمد اقبال مہر، ایس پی ریلوے سکھر سید باقر گیلانی،ڈی ایس نصیر آباد قربان علی مگیس ،ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر ، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی نصیر آباد سید تنویر حسین ،72ونگ ایس یس کیپٹن واجد ، اے ایس پی نصیر آباد فہد خان کھوسو سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ واقعے کے تمام پہلوں کو زیر غور لایا گیا اور ریلوے ٹریک کی سیکورٹی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں