نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی کے مکینوں کو 40سال گزرنے کے باوجود مالکانہ حقوق نہیں دئے گئے،حافظ سعید بنگلزئی

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کچی آبادی کوبے دخل کرنے کے لئے نوٹیسز جاری کیئے گئے ہیں شہر کو بائی پاس نہ ہونے کے سبب ٹریفک جام ہونا اور حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں، چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی

جمعہ 22 مارچ 2019 19:45

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ڈیرہ مرادجمالی میں بائی پاس نہ ہونے ،عوام کو مالکانہ حقوق نہ دینے قبرستان کی زمین اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نوٹس مکانات خالی کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈیرہ مرادجمالی سے کوئٹہ تک 300کلومیٹرپیدل لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیاعوامی مسائل پرایک اہم اجلاس زیرصدارت چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی حافظ سعید بنگلزئی منعقد ہو اجلاس میں جاموٹ قومی موومنٹ کے محمدوارث ابڑو،پی ٹی آئی کے محمدیونس بوہڑ،وڈیرہ عاشق علی عمرانی،مسلم لیگ ن کے خان جان بنگلزئی،خلیل احمد بنگلزئی،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر خاوند بخش مینگل،ورکر پارٹی کے ایوب پندرانی،پاکستان پیپلزپارٹی کے غلام مرتضی منگی ،نیشنل پارٹی کے محمد شریف ابڑو،جمعیت علماء پاکستان نورانی کے حافظ دیدار احمد بھنگر ،اور صابر حسین بگٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کے بعد شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی ،محمد وارث ابڑو اور وڈیرہ عاشق علی عمرانی نے صحافیوں کواجلاس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی کے مکینوں کو 40سال گزرنے کے باوجود مالکانہ حقوق نہیں دئے گئے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کچی آبادی کوبے دخل کرنے کے لئے نوٹیسز جاری کیئے گئے ہیں شہر کو بائی پاس نہ ہونے کے سبب ٹریفک جام ہونا اور حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں شہر کے اندر عقف کیئے گئے تمام قبرستان بھر جانے کے سبب اب مردوں کو دفنانے کے لئے جگہ بھی نہیں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ سابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے لعل شاہ قبرستان کے قریب 12ایکڑ زمین مزید قبرستان کے لئے الاٹ کی مگر قبضہ گروپ کی جانب سے اس زمین پر مردوں کو تدفین کرنے کے لئے نہیں چھوڑاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ان مسائل کو غور لانے اور ان کے حل کے لئے یہ طے پایا کہ ایک ڈیمانڈ نوٹس بناکر کمشنر نصیرآباد کو پیش کیا جائے گا اگر پھر بھی علاقائی مسائل حل نہ ہوئے تو ڈیرہ مرادجمالی سے کوئٹہ تک 300کلومیڑپیدل لانگ مارچ کیا جائے گا اور پریس کلب کوئٹہ کے سامنے دھرنا اور کیمپ قائم کیا جائے گا انہوں نے تمام پارٹیوں کے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی تیاریوں کا عندیہ بھی دے دیا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں