ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ،حاجی محمد خان لہڑی

صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:03

نصیرآباد/ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ترقی ہو گی آج ڈیرہ مراد جمالی کے اس سبزازار گراونڈ میں کھلاڑیوں کو دیکھ خوشی ہورہی ہے کیونکہ ہم نے اپنے سابق اداوار میں ڈویڑنل ہیڈکوارٹر شہر کی ترقی کے لیے 50 کروڑ روپے دیئے تھے جہاں کھلیوں کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں ان شاء اللہ بہت جلدنصیرآباد میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے یہاں کے کھلاڑیوں کو مزید کھیل کے مواقع فراہم ہونگے صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے تعاون سے یوم پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی اسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ،قمر الدین بگٹی،سخی عبدالرؤف لہڑی،نثاء اللہ لہڑی، سمیت دیگرموجودتھے صوبائی مشیر تعلم حاجی محمد خان لھڑی نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے نوجوان کھیلوں میں بھرپور حاصل لے کر صوبے کا نام روشن کریں ٹیلنٹ کو آگے لے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں حکومت صوبے میں کھیلوں کی ترقی و ترویج اور کھلاڑیوں کی تربیت کی فراہمی کے لیے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں