ریلوے کے نام پر لوگوں کو بے گھر کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دینگے، میر محمد صادق عمرانی

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ریلوئے کے نام پر لوگوں کو بے گھر کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دیں گے ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوئے کے نام پر لوگوں کا مکانات خالی کرنے کے نوٹسز کا اجراء افسوس ناک عمل ہے صدیوں سے آباد غریب لوگوں کو اچانک مکانات خالی کرنے کے نوٹس دینا زیادتی ہے حکومت لوگوں کو بے گھر کرنے کے بجائے ان کی آبادکاری کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے متاثرین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ عمران نیازی حکومت عوام سے سر چھپانے کا سایہ چھت اور مکان چھیننے کے درپے ہے لوگوں کو زہنی طور پر پریشان کیا جارہا ہے ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوئے کے نام پر شھرکی نصف آبادی کو مسمار کرنے کی تیاریاں صدیوں سے آباد یہاں کے غریب و مظلوم عوام کیساتھ ظلم و جبر اور ان کا استحصال ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی کپڑ ا اور مکان دینے پر یقین رکھتی ہے عوام سے چھت و مکان کا سایہ چھیننے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے ریلوئے کے نام پر غریب و مظلوم عوام کے مکانات گرانا ناقبل برداشت ہے غریب و مظلوم عوام کے حقوق کی ہر سطح پر حمایت اور ان کی جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے مکانات و دکانات گرانے کی پالیسی فوری طور پر ترک کی جائے ڈیرہ مرادجمالی اور نصیر آباد کے عوام کے حقوق اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے عوام کو گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پیپلز پارٹی ان کیساتھ ہے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں