نصیرآباد، جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کی مجلس عاملہ یونٹ امرا نظما کا تعارفی اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2019 23:32

نصیرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کی مجلس عاملہ یونٹ امرا نظما کا تعارفی اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اراکین مجلس عاملہ جس میں سرپرست اول مولانا فضل الرحمنٰ ابابکی سرپرست دوئم مولوی منظور احمد نعمانی سینئر نائب امیر مولوی محمد ہاشم رند نائب امیر دوئم حافظ حفیظ اللہ ساسولی نائب امیر سوئم مولوی عبدالمالک المالک ہانبھی جنرل سیکریٹری مولوی عبدالخالق منصور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی خلیل الرحمٰن جوائنٹ سیکریٹری وڈیرہ جہاں خان مری معاون ناظم عمومی مولوی غلام مصطفیٰ مینگل خازن حافظ محمد انور مینگل معاون خازن قاری بشیر احمد لانگو پریس سیکرٹری حافظ محمد انور مستوئی ڈپٹی پریس مولوی سراج احمد بنگلزئی ماون پریس محمد ایوب مینگل۔

(جاری ہے)

سالار قاری اویس پندرانی نائب سالار مولانا محمد موسیٰ مینگل جوائنٹ سیکرٹری محمد الیاس کیا زئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور سمیت دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے تحصیل امیر حاجی رحمتہ اللہ بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کو فعال کرنے کے لیے تمام عہدے داران اور تمام یونٹ اس میں بھرپور کردار ادا کریں اور تمام یونٹ اپنے اجلاس وقت پر کریں اور تحصیل کو سرکلر کے ذریعے آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ہی عوام کی حقیقی سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے لیے جمعیت علماء اسلام اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کی تمام امیدیں جمیعت علماء اسلام پر وابستہ ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں