بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی ، میر سکندر خان عمرانی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:25

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیولپمنٹ اتھارٹی و رکن بلوچستان اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی بلوچستان کی ترقی خوشحالی میں رکائوٹیں ڈالنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا نصیر آباد ڈیرہ مرادجمالی میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں مشکل کی گھڑی میں اپنے متاثرین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پوری انتظامیہ بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی چھتر فلیجی نصیر آباد کے سینکڑوں دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں متاثرین کی بحالی اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا لایا جارہا ہے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انھیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں جبکہ زمینی راستوں کی بحالی کیلئے بھی تیزی سے کام ہورہا ہے مشکل کی اس اس گھڑی میں ہم اپنے متاثرین بھائیوں کا تنہاہرگز نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہا کہ سیلابی پانی سے گندم کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے متاثرین کی مالی امداد کیلئے ریکوسٹ کریں گے اور انتظامیہ بھی نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں پائیدار امن اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کررہی ہے دہشت گردی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں حکومت عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت ہرگز نہیں دے گی امن دشمن قوتوں سے سختی سے نمٹا جائے گا حالیہ واقعات بلوچستان میں ترقی خوشحالی اور امن کے عمل کو متاثر کرنے کی ناکام کوشیش ہیں

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں