ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل ،پولیس

پیر 22 اپریل 2019 18:24

ڈیرہ مراد جمالی ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے جت محلہ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لعل بخش رڈ کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری طور پر سیول ہسپتال پہنچاکر علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں