نصیرآباد، چالیس ڈیپ میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کر نے کے لیے فری میڈکل کیمپ کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 23:36

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ایف سی بلوچستان 72ونگ کی جانب سے نصیرآباد کے علاقے چالیس ڈیپ کے سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کر نے کے لیئے ایک روزہ فری میڈکل کیمپ لگایا گیا، جہاں ایف سی کے ماہر ڈاکٹرز سمیت سول ہسپتال کے مقامی ڈاکٹر ز نے بھی میڈیکل کیمپ میں سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں 250سے زائد مریضوں کو چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے سول ہسپتال نصیرآباد کے سینئر میڈیکل آفیسر سینئر لیڈی میڈیکل آفیسر اورچائلڈ اسپیشلسٹ نے مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کیں جبکہ کیمپ پر آئے ہوئے تمام مریضوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا۔

ایف سی 72ونگ کے میجر عتیق احمد نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیاعلاقے کے عوام اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے ایف سی بلوچستان72ونگ کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم کیا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں