ڈیرہ مرادجمالی‘ بس اڈہ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ،سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی

پیر 22 اپریل 2019 23:50

ڈیرہ مرادجمالی۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈیرہ مراد جمالی کے بس اڈہ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے بس اڈہ کے باہر قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکا اس وقت ہوا جب سی ٹی ڈی پولیس کی موبائل گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی دھماکہ اتنا شدید تھاکہ اس کی آواز دوردور تک سنی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 10 افراد علی شیر مینگل ،خادم حسین رند، میر محمد جمالی، اے ایس آئی محمد یعقوب لوہر ،انسپکٹر غلام سرور ابڑو، شاہنواز رڈ،عبدالغنی جونیجو، نثار احمد پندرانی، عبدالغفور جلبانی اور اختر حسین شیخ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جن کو لاڑکانہ کے ہسپتال ریفر کردیاگیا۔ دھماکے سے ایک رکشہ اور بس اڈوں میں کھڑی ریڑھیوںاور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ۔دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران بھی موقع پہنچ گئے اور مکمل ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں