اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کا امتحانی سینٹروں کادورہ

منگل 23 اپریل 2019 17:56

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) بلوچستان بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات جاری، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر کا امتحانی سینٹروں کادورہ جاری۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانات کوتسلی بخش ماحول میں قرار دیتے ہوئے امتحانی عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی عملہ کو نہایت مخلصانہ،حقیقی علم دوستی کا مظاہرہ کرکے نقل جیسے عادت سے چھٹکارہ حاصل کرانے میں سب کو مل کر کرداراداکرنا ہوگا اورہمیں تعلیم دشمنی جیسی پالیسوں سے بچ کرتعلیمی حصول میں مستقبل کے معمار طلباء ایسی رجحان کا چھٹکارہ کرانا ہوگا۔

انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میںامتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے دفعہ 144 پر سختی سے عملدر آمد، موبائل فون، کتابیں، الیکٹرانک ڈیوائس سمیت دوسرا کوئی بھی مواد امتحانی سینٹرز کے اندر نہ لانے کے لیے موثر اقدامات کرنے اور امیدواروں کے امتحانی سینٹرز میں داخلے سے قبل مکمل تلاشی لینے کی ہدایات دی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں