ْڈیرہ مرادجمالی، سیلاب متاثرین کے لیے ایف سی 72 ونگ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 17:56

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) نصیرآباد کی تحصیل بابا کوٹ کے علاقے آر ڈی 40 کے مقام پر سیلاب متاثرین کے لیے ایف سی 72 ونگ کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا، جس میں سیلاب متاثرین کو مفت طبی امداد دی گئی شہید انجنیئر معراج احمد عمرانی ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلے ایف سی بلوچستان کی جانب سے امدادی کارروایاں تاحال جاری ہیں فرنٹیر کور سبی اسکاوٹس 72 ونگ کی جانب سے باباکوٹ کے علاقے مگسی شاخ آر ڈی 40 کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں400 سے زائد مریضوں کوچیک کیا گیااور ادویات بھی فراہم کی گئی۔ مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

مریضوں کو ماہر ڈاکٹر کیپٹن اسامہ، ڈاکٹر حماد اللہ زہری ،ڈاکٹر غلام حسین بوہڑ، ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی، ڈاکٹر ریاض احمد عمرانی، ڈاکٹر سومر خان منجھو، ڈاکٹر سلیم رضا جمالی نے چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کیں اور کیمپ پر آئے ہوئے تمام مریضوں کو شہید انجنیئرمعراج احمد عمرانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا اور سیلاب سے متاثرہ مریضوں کیلئے راشن بھی دیا گیا، جسے ایف سی بلوچستان 72 ونگ کے میجر عتیق الرحمان کی ہدایت پر تقسیم کیاگیا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں