ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک پر ٹائم بم دھماکہ، بارہ افراد زخمی، 4افراد کی حالت نازک، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

منگل 23 اپریل 2019 19:55

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک پر موٹرسائیکل میں نصب ٹائمر بم دھماکہ، بارہ افراد زخمی 4افراد کی حالت نازک، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹرشہرڈیرہ اللہ یارکے صحبت پور چوک پر نامعلوم تخریب کاروں نے موٹرسائیکل میںٹائمر بم نصب کرکے دھماکہ کیاجس کے نتیجے میں مختیارعلیمری،غلام نبی،آدم خان،کریم بخش،محمدحسین ،محمدنواز،ناز،عبدالعزیز،منشارام،تگیہ خان،حبیب اللہ ،اور بختیار خان شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچادیا گیا جن میں سے 4افراد کوطبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال لاڑکانہ ریفرکردیاگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس ایف سی اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہ پہنچ گئیں اور علاقے کومکمل سیل کردیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ٹائمر بم کے ذریعے کیاگیاجس میں دو کلو دھماکہ خیزمواد استعمال کیاگیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے موقعے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں