ڈیرہ مرادجمالی، ضلعی انتظامیہکی کارروائی، صندل چھپرے، ریڑھیوں سمیت دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 22:52

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء)ڈیرہ مرادجمالی میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی شہر کے فٹ پاتھ پر کھڑی کی گئی ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرکے صندل چھپرے، ریڑھیوں سمیت دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی خصوصی احکامات پر کمشنر نصیرآباد جاوید اختر محمود اورڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ کی ہدایات پرڈیرہ مرادجمالی کے مین بازار قومی شاہراہ اور اس کی فٹ پاتھ پر کھڑی کی گئی ناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگرتحصیلداربہادرخان کھوسہ کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے بابو اصغر رند کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں صندل کھوکھے، ریڑھیوں سمیت دیگر کھڑی کی گئی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا تجاوزات کے خلاف کاروائی سے قومی شاہراہ اور فٹ پاتھ کلئیر کروادیا گیا عوامی حلقوں کی جانب سے کاروائی کا خیر مقدم، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر نے اس موقع پر کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی مین بازار قومی شاہراہ سمیت شہر کے دیگر لنک سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کسی کو بھی گورنمنٹ کی املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے بس اڈہ میں قبضہ مافیہ کو دو دن میں بس اڈہ کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کردئے ہی ں انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو چائے کے اپنے دکان کے سامنے تجاوزات کرنے سے گریز کریں بصورت خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کہا کہ مین بازار قومی شاہراہ سمیت شہر بھر کے فٹ پاتھ پر کسی کو بھی تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں