نصیرآباد کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،محمد اسحاق بگٹی

بدھ 24 اپریل 2019 22:52

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) قبائلی شخصیت الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی نے کہا ہے کہ نصیرآباد کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ہمارے درمیان بدامن اور دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے بلوچستان کو پرامن بنانے میں ہمارے فورسز کی قربانیاں سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی کے بس اڈہ میں بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر الحاج محمد اسحاق بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد صرف دہشت گرد اور بدامن کے نام سے پہنچانے جاتے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم قبیلہ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی بس اڈہ میں بم دھماکہ کرکے بیگناہ اور معصوم شہری اور مسافروں کو زخمی کرکے نصیرآباد عوام کو پریشان کیا گیا مگر ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے پر امن اور محب وطن عوام نہ کسی سے ڈرتے ہیں اور نہ کسی کے سامنے جھکتے ہیں وہ اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی بدامنی اور دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرکے انہیں پاک وطن کو امن و آشتی کا گہنوارہ بنانے میں ہمیشہ دستہ اول کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے انہوں نے بم دھماکے میں زخمیوں سے اظہار ہماری کرتے ہوئے حکومت سے زخمیوں کی بھرپور علاج و معالجہ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں