ْڈیرہ مرادجمالی، قبائل کو متحد رکھنے سے ہی قوم کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،نواب امان خان زہری

جمعرات 25 اپریل 2019 23:35

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبرنواب امان خان زہری نے کہا کہ ہے قبائل کو متحد رکھنے اور ان سے باہمی روابط کے فروغ دینے سے ہی قوم کے مسائل حل ہو سکتے ہیں دستار بندی دراصل قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ قوم کی ترقی اور ان میں شعور پیدا کرکے انہیں ترقی کی جانب گامزن کرنے سے ہی اس کے مقاصد پورے ہو سکتے ہیں قومیں اتحاد اور اتفاق سے ہی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتے ہیں مرحوم وڈیرہ شکر خان جتک کی قومی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیرہ شکر خان جتک کے رسم سوئم کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے وڈیرہ محمد نواز جتک کی دستار بندی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سردار فاضل خان جتک،سید احمد شاہ ،سید السادات، سید صبغت اللہ شاہ، سردار عبدالکریم نیچاری،سید خیر شاہ،سردار محمد علی جتک ،مولوی عبداللہ جتک،سردارزادہ خورشید خان جتک،سردار فتح محمد پندرانی،میر عبدالغفور لہڑی،سردار امین خان بلیدی،میر نیازاحمد زہری ،سردار بشیر احمد عمرانی،سید اکبر شاہ،وڈیرہ عبدالحمید جتک،میر حفیظ اللہ جتک،میر نظام الدین لہڑی،وڈیرہ محمد جان زہری،میر جمیل احمد مینگل،حاجی احمد سلطان لہڑی،میر عبدالنبی جتک،ممتاز جتک،میر شوکت بنگلزئی،بابو واحد بخش بنگلزئی،میر عاشق حسین پندرانی،وددیگر قبائلی عمائدین نے نومنتخب وڈیرہ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب امان اللہ خان زہری نے کہا کہ مرحوم وڈیرہ شکر خان ایک انسان دوست اور خیر خواہ انسان تھے ان کی قبائلی خدمات اور امن ومان کے فروغ اور قبائلی تنازعات کے خاتمے میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے وہ بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کرنے والے انسان تھے ان کی خلا ء کو کبھی بھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایثال ثواب کیلئے قران خوانی اور خیرات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں